عافیہ صدیقی کی رہائی اوروطن واپسی کامعاملہ:عدالت نےاہم ہدایت کردی

امریکہ میں قیدڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی اوروطن واپسی کے معاملے پر عدالت نےوزارت خار جہ کو ڈاکٹرفوزیہ صدیقی سےامریکہ میں پاکستانی سفیرکی ملاقات یقینی بنانےکی ہدایت کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کےجسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔وزارت خارجہ کانمائندہ عدالت میں پیش ہوا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل دوسری عدالت میں ہونے کے باعث پیش نہ ہو سکے۔
وزارت خارجہ کےنمائندےنےکہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کے عافیہ صدیقی کی رہائی کے خط کا امریکہ نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا، عافیہ صدیقی کیس سے متعلق آئندہ ہفتہ اہم ہے ۔
عدالت نےہدایت کی کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے تعاون کیاجائے۔
عدالتی حکم کے باوجود وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا ۔
عدالت نےکہاکہ بیس دسمبر کو وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے حکم دیا تھا۔
نمائندہ وزارت خارجہ نےکہاکہ سیکرٹری خارجہ چین میں ہیں اس لیے تفصیلات جمع نہیں کرواسکے ، وقت دیا جائے ۔
عدالت نے وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے اگلے ہفتے تک مہلت دے دی ۔
وکیل عمران شفیق نےکہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکہ پہنچ گئی ہیں ۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی تاحال امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر سے ملاقات نہیں ہو سکی۔
عدالت نے ہدایت کی کہ وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے امریکہ میں پاکستانی سفیر کی ملاقات یقینی بنائے ۔
بعدازاں عدالت نےعافیہ صدیقی کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔