عظمی بخاری: بانی پی ٹی آئی کی متشدد سوچ سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے

0
54

پاکستان ٹوڈے: بانی پی ٹی آئی کی متشدد سوچ سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے اب ایک اور نو مئی جیسا پلان ان کے ذہن میں ہے، رئوف حسن نے خود پاکستان کے ٹکڑے کی بات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور کے پی تو پی ٹی آئی کے پاس ہونے کی بات کی پنجاب اور سندھ حکومت کے پاس, ظمی بخاری کے شیخ مجیب الرحمن اور جنرل ایوب کی تصویر والی بانی پی ٹی آئی کی ٹوئٹ بھی میڈیا کو دکھا دی، زین قریشی نے بھونڈا پھوڑ دیا ہر کام بانی پی ٹی آئی سے ہوتا ہے انہوں نے تو سوشل میڈیا ٹیم کو شاباش دی ہے۔

نعیم پنسوتہ اور زرتاج عزیز پاکستان کو دو ٹکڑے کرنے کی ٹوئٹ کررہے ہیں، پاکستان کو توڑنے میں بھارت کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں آج پاکستان میں بیٹھ کر پھر ملک دو لخت کرنے کی بات کی جا رہی ہے، حمود الرحمن رپورٹ تو نوجوان نسل کو پڑھا دی ہے تو پھر ایک سو نوے ملین پائونڈ کرپشن بھی پڑھا دیں۔

ہر ایک پاکستان کے خلاف سازش کے پیچھے بانی پی ٹی آئی کا ہاتھ ہوتا ہے، ورلڈ کپ میں بانی پی ٹی آئی نہیں باقی ٹیم اور قوم کی دعائیں بھی تھیں لیکن آپ کبھی پاکستان کو سری لنکا بنانے تو کبھی ایٹمی پروگرام رول بیک کی بات کرتے ہیں، اڈیالہ جیل میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر دیسی مرغ کھانے سے انقلاب نہیں آئے اپنے بچوں کو لندن سے بلائو۔

قوم کے والدین کو ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں اس شخص کی انتشار والی سیاست سے بچوں کو ہٹائیں، حمود الرحمن کمیشن رپورٹ دکھاکر ایک رخ دکھایا جا رہا ہے آج اسے اچھالا جا رہا ہے تو اس پر کمیشن بنایاجائے، حکیم اسرار احمد کا کلپ بھی ہے کہ بانی نے کیا کرنا ہے۔

Leave a reply