
عیدالفطرکب ہوگی؟اس مرتبہ روزے 30 ہوں گے یا 29؟ عید الفطر کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔
مصری اور اماراتی ماہرین فلکیات نے عید الفطر کی ممکنہ تاریخوں کے حوالے سے اپنی پیشگوئیاں کر دیں۔
مصری قومی فلکیاتی ادارے کے مطابق دنیا کے 30 شہروں میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، ان شہروں میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، انقرہ، تہران، مسقط، کراچی، لندن، ماسکو اور اوٹاوہ شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرنومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ مصر میں رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا، آخری روزہ ہفتہ 29 مارچ کو ہوگا اور عید الفطر اتوار 30 مارچ کو منائی جائے گی۔
دوسری جانب اماراتی آسٹرونومی سوسائٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ فلکیاتی حسابات کے مطابق عید الفطر 30 مارچ اتوار یا 31 مارچ پیر کو ہوسکتی ہے۔
ان کے مطابق امارات میں شوال کا چاند 29 مارچ کو دوپہر 2:58 بجے پیدا ہوگا، لیکن سورج غروب ہونے تک چاند کی عمر صرف 3 گھنٹے ہوگی، جس کے باعث اسے دیکھنا مشکل ہوگا، اگر چاند نظر نہ آیا تو عید الفطر 31 مارچ پیر کو ہوگی۔
تعلیمی بورڈ کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ، نیا شیڈول جاری
اپریل 23, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔