
قائداعظم محمدعلی جناح کے148ویں یوم پیدائش پرصدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف نےبانی پاکستان کوخراج تحسین پیش کیا۔
قائداعظم کے148ویں یوم پیدائش پرصدرمملکت آصف علی زرداری کا بابائےقوم کوخراج تحسین پیش کرتےہوئےکہناتھاکہ قائداعظم نےایک سیاسی جدوجہدکےذریعےتاریخ کادھارابدلا،قائدکےویژن،عزم اوراستقلال سےہی مسلمانان برصغیرکیلئےآزادوطن کاقیام ممکن ہوا۔قائداعظم ایک وکیل اورمدبرسیاسی رہنماتھے۔
صدرمملکت کامزیدکہناتھاکہ قائداعظم نےمسلمانوں کےحقوق کی بھرپوروکالت کی،قائداعظم ایک جمہوری اورخودکفیل پاکستان کاویژن رکھتےتھے،ایک خوشحال اورانصاف پرمبنی قوم بننےکاہماراسفرابھی جاری ہے،سماجی انصاف،معاشی مساوات اورقانون کی حکمرانی کیلئےکام کرناہے۔
قائداعظم محمدعلی جناح کےیوم پیدائش پراپنےپیغام میں وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ آج ہم بابائےقوم قائداعظم محمدعلی جناح کا148واں یوم پیدائش منارہےہیں،آج ہم قائداعظم کی غیرمعمولی بصیرت، غیرمتزلزل ہمت اور بے مثال عزم کی یادتازہ کررہےہیں،قائداعظم محمدعلی جناح نےوہ کردکھایاجسےبہت سےلوگ ناممکن سمجھتےتھے،قائداعظم محمدعلی جناح کی انتھک محنت کی بدولت وطن پاکستان معرض وجودمیں آیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ قائداعظم نادرصلاحیتوں کےرہنما،اتحاد،انصاف اورمساوات پرگہرایقین رکھتے تھے ،قائدکی جدوجہدکاسفریقین کی طاقت،محنت اورلگن کےذریعے خوابوں کی تعبیرکاثبوت ہے،قائداعظم نے فرمایاتھاکہ ناکامی میرے لئےنامعلوم لفظ ہے،اپنےالفاظ کےمطابق قائداعظم نےاپنےعزم کی پیروی کی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔