رافیل طیارہ گراکرپاک فضائیہ نےدشمن کاغرورخاک میں ملادیا،مریم نواز

0
8

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ رافیل طیارہ گراکرپاک فضائیہ نےدشمن کاغرورخاک میں ملادیا،قوم  افواج  پاکستان  کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،آپ کاسبزہلالی پرچم سربلندہے۔
فیصل آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاتقریب سےخطاب کرتےہوئے کہنا تھاکہ آج پورےپاکستان کے عوام کاسرفخرسےبلندہے،آپ کاسبزہلالی پرچم سربلندہے،اپنےسےبڑےدشمن کوپاک فوج نےشکست دی، پاک فوج اورعوام دشمن کےسامنےسیسہ پلائی دیواربن کرکھڑےہوئے،نفرت اورتقسیم سکھانے والےناکام ہوگئے،ہم نےمتحدہوکرملک وقوم کی خدمت کرنی ہے۔
مریم نواز کامزیدکہناتھاکہ پاک فضائیہ نےدشمن کےغرورکوخاک میں ملادیا،قوم افواج پاکستان کےشانہ بشانہ کھڑی ہے،ہم جس طرح جنگ جیتےآئندہ نسلوں کامستقبل بھی محفوظ کیا،فضائیہ کےجوانوں نےدشمن کاجدیدرافیل طیارہ مار گرایا، جس دشمن سےہمارامقابلہ تھاوہ ہم سےوسائل میں بڑاتھا۔
اُن کاکہناتھاکہ آپ کےجذبےنےبتادیاہم 9مئی والےنہیں،10اور28مئی والےلوگ ہیں،10مئی کوہم نےیہ مقابلہ0-6سےجیتاہے،افواج پاکستان نےجنگ لڑی ،قوم نےسپورٹ کیا،نوجوانوں کوتقسیم اورنفرت کرنا سکھایاگیا،9مئی کوایئرفورس کےجہازوں کوجلایاگیا،شہداکی یادگاروں کوجلانےکی ترغیب دی گئی۔

Leave a reply