پاکستان کے7شہرماحولیاتی آلودگی میں سب سےآگے،ملتان 2135 اسکور سے فضائی آلودگی میں سرفہرست ہے۔
فضائی آلودگی میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے،جس کےلئےپنجاب حکومت مختلف قسم کےاقدامات کررہی ہے،تعلیمی ادارےبھی بندکردئیےگئےاورتفریحی مقامات بھی دس روزکےلئے بندکردئیےگئےمگرآلودگی میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں آرہی ،بلکہ اُلٹااضافہ ہوتاجارہاہے۔حکومت نےلاہورشہرکےکچھ علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن بھی لگایاہے۔
ماحولیاتی آلودگی میں پاکستان دنیابھرمیں آج بھی سرفہرست رہا،پاکستان کےسات شہر ماحولیاتی آلودگی میں سب سے آگےہیں،ملتان 2135 اسکور سے فضائی آلودگی میں سرفہرست ہےجبکہ لاہور676اسکورکےساتھ دوسرے ،پشاور 290اسکورکےساتھ تیسرےنمبرپرموجودہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد245اسکورکےساتھ چوتھے،ہری پور219 اسکورکےساتھ پانچویں نمبرپرہے۔راولپنڈی192اسکورکےساتھ چھٹے اور کراچی106اسکورکےساتھ آلودگی کےاعتبارمیں ساتویں نمبرپرہے۔
شہرلاہورکےاردگردہواکی رفتار11کلومیٹراورملتان کےقریب 7کلومیٹرفی گھنٹہ ہے۔
موسمیاتی ماہرین نےخبردارکیاہےکہ اگلےہفتےسموگ کی صورت حال مزیدخراب ہوگی۔
حکومت نےنجی اداروں میں لگےجنریٹرزکامعائنہ،دھواں چھوڑتے جنریٹرز اور گاڑیوں کےخلاف کارروائی کاآغازکردیا۔لاہورمیں اب تک 47گاڑیاں بند ، 31کے چالان،5 لاکھ 50ہزارجرمانےعائدکئےگئے۔
فوڈاسٹالزاورآؤٹ لیٹس کابھی معائنہ کیاگیا،ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر متعدد کو سربمہر کردیاگیا، لاہورمیں پانی کامسلسل چھڑکاؤجاری،شہریوں سےماسک پہننےکی پابندی کی اپیل کی جاری ہے۔
دوسری جانب سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نےشہریوں سےاپیل کی ہےکہ والدین سےدرخواست ہےگھروں سےنہ نکلیں،بچوں کوبھی نہ نکلنےدیں۔
مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ سکول نہ جانےکامطلب پکنک نہیں ہے۔احتیاطی تدابیرپرعمل کرکےاپنی اوراردگردکےلوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کریں۔
مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ سکول نہ جانےکامطلب پکنک نہیں ہے۔احتیاطی تدابیرپرعمل کرکےاپنی اوراردگردکےلوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کریں۔
جسٹس جمال مندوخیل نےجسٹس منصورعلی شاہ کےخط کاجواب دیدیا
دسمبر 14, 2024حکومت چھوڑنے میں میرا ریکارڈ بہت خراب ہے،خالدمقبول صدیقی
دسمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لفٹ کے اندر آئینے کیوں ہوتے ہیں؟جانیے دلچسپ وجوہات
مئی 10, 2024 -
چیف جسٹس کےانتخاب کیلئے پارلیمانی کمیٹی کااجلاس بےنتیجہ ختم
اکتوبر 22, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔