ماحولیاتی آلودگی سنگین مسئلہ ہے،جوجان لیواثابت ہورہاہے،مریم اورنگزیب

0
14

سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نےکہاہےکہ ماحولیاتی آلودگی اتنابڑااہم اورسنگین مسئلہ ہےجوجان لیواثابت ہورہاہے۔
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزکامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ لاہوراوراس کےگردونواح کاایئرکوالٹی انڈیکس خطرناک حدتک پہنچ چکاہےجس میں لاہور قصور اور دیگر قریبی علاقوں میں اس کا اثر ہوتا ہے۔ لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 450 تک گیا 50 تک ائیر انڈیکس ٹھیک ہے جبکہ لاہور کا 250 نارمل ہو تا ہے جو سموگ کی وجوہات ہیں ان میں گاڑیاں ٹرک اور دیگر ٹرانسپورٹ ہیں ۔لاہور میں 1800 موٹر بائیک روزانہ کی بنیاد پر رجسٹرڈ ہوتی ہیں 4.5 ملین موٹر سائیکل لاہور میں موجود ہیں ۔13 لاکھ گاڑیاں لاہور میں رجسٹرڈ ہیں تمام دھواں چھوڑنے والی انڈسٹری اور فیکٹریوں کو لوپ میں لیا گیا ۔
مریم اورنگزیب کامزیدکہناتھاکہ پلاسٹک جو پنجاب میں بین کیا گیا ہے اب تین ماہ میں ان تمام قوانین کی پابندی کروائی جا رہی ہے، اب ماحول دوست گاڑیاں بھی آ چکی ہیں وین اور گاڑیاں اور دیگر سرکاری گاڑیوں کو بھی بند کیا گیا ہے اور جرمانے بھی کیے گیے ہیں ۔گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کا کام شروع کیا گیا ہےوہ گاڑیاں جو لاہور میں داخل ہوتی ہیں اور تین دفعہ سے زیادہ قانون کو توڑیں گی ان کا روٹ کینسل کر دیا گیا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ای بسیں چلانے کی منظوری دی ہے جس میں لاہور میں 30 بسیں چلنا شروع ہوں گی۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ فصلوں کی باقیات کو جلانا بھی غیر قانونی عمل ہے اس پر بھی کسی قسم کا لحاظ نہیں 200 سے زائد مقدمات درج کیے گیے ہیں اور 50 لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔

Leave a reply