ملک بھرمیں گرمی کی لہر برقرار ،محکمہ موسمیات نے کر دیا خبردار

0
4

ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردارکردیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں گرد آلود آندھی اور بارش کے بعد بیشتر مقامات پر جاری گرمی کی لہر میں کل سے کمی کا امکان ہے، جبکہ شہرکراچی میں آئندہ3 روز تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،اس دوران درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں زائد نمی کے باعث درجہ حرارت کی شدت زائد محسوس کی جاسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان ہے،ملک کےبیشترمیدانی علاقےآئندہ 4روزشدیدگرمی کی لہرکے زیر اثر رہیں گے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم شدیدگرم اورخشک رہنےکاامکان ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہنےکاامکان ہے،دوسری جانب خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے۔

موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنےکاامکان ہے، اُدھربلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے،دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے۔

Leave a reply