مہنگائی سےپریشان عوام پرحکومت نےبجلی بم گرادیا،فی یونٹ 1روپے 74پیسے کا اضافہ کردیاگیا۔نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
مہنگائی سےپریشان عوام کی مشکلات میں کمی نہ ہوسکی حکومت کبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیتی ہےتوکبھی بجلی بم گرادیتی ہے۔غریب ہویاامیرہرکوئی مہنگائی سےپریشان ہے۔عوام کےلئے حکومت کےسخت فیصلوں کاسلسلہ جاری ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق بجلی کی قیمت میں 1 روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیاگیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے اطلاق ہوگیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کےمطابق قیمتوں کا اطلاق ڈسکوز سمیت کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا، صارفین پر 43 ارب 23 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے ماہ پر ہوگا۔
واضح رہےکہ نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ 6ستمبر کو وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔
ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ
اکتوبر 4, 2024سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔