میرامقدمہ جمہوریت کاہےجس کیلئےعمران خان بھی جیل میں ہے،علی محمدخان

0
16

رہنماتحریک انصاف علی محمدخان نےکہاہےکہ آج سٹینڈ لے لو یا پارلیمنٹ کو تالے لگادو، آج میرا مقدمہ جمہوریت کا ہے عمران خان بھی اس جمہوریت کےلیے جیل میں ہے۔سپیکر صاحب آپ اپنا کردار ادا کریں ، جناح ہاؤس پر حملہ پاکستان پر حملہ تھا تو کیا پارلیمنٹ پر حملہ پاکستان پر حملہ نہیں ؟
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےرہنماتحریک انصاف علی محمدخان کاکہنا تھا کہ رات کو پارلیمنٹ کے ساتھ بہت کچھ ہوا ہے مجھے سات بار گرفتار کیا گیا سیاست میں ایسا ہوتا ہے آج میرا مقدمہ جمہوریت کا ہے عمران خان بھی اس جمہوریت کےلیے جیل میں ہے آج مقدمہ میرا عمران خان کا نہیں جمہوریت اور پارلیمان کا ہے رات کو ہمارے اراکین پارلیمنٹ میں چھپ رہے تھے ان کو مسجد سے بھی اٹھا لیا گیا کل رات جمہوریت کا نو مئی تھا۔کل رات بھارت یا اسرائیل سے نہیں ادارے کے لوگوں نے ہمارے اراکین کو اٹھایا کون تھے وہ لوگ جو نقاب پوش تھے جس نے پارلیمنٹ میں دھاوا بولا ان پر آرٹیکل چھ لگاؤ۔
علی محمدخان کامزیدکہناتھاکہ آج سٹینڈ لے لو یا پارلیمنٹ کو تالے لگا دو،سپیکر صاحب آپ اپنا کردار ادا کریں ہمارے اراکین کو اٹھایا گیا ہے جناح ہاؤس پر حملہ پاکستان پر حملہ تھا تو کیا پارلیمنٹ پر حملہ پاکستان پر حملہ نہیں ؟اس ایوان کی امانت میں خیانت ہوئی ہے عمران خان اس قوم کا مقدمہ لڑرہا ہے آج پارلیمنٹ کھڑی ہو اور گرفتار کرنے والوں کو بے نقاب کرے۔

Leave a reply