
نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری،جلد ہی نئی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف نے آئندہ پانچ سال میں اوسط ٹیرف کو 10.6 فیصد سے کم کرکے 6 فیصد تک لانے کا معاہدہ کرلیا، جس سے پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے کم ٹیرف والا ملک بن جائے گا۔اس پالیسی کا مقصد معیشت کو غیر ملکی مسابقت کیلئے مزید کھولنا ہے، جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر کاروں کی قیمتوں میں بھی کمی متوقع ہے۔
ٹیرف میں یہ کمی جولائی 2025 سے مرحلہ وار نافذ کی جائے گی، جس کا حتمی ہدف 2030 تک 6 فیصد کی شرح حاصل کرنا ہے۔اس پالیسی کو دو بنیادی فریم ورک کے تحت لاگو کیا جائے گا: نیشنل ٹیرف پالیسی، جو ٹیرف کو 7.4 فیصد تک محدود کرے گی اور آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی، جس کے تحت آٹو سیکٹر میں مزید نرمی کی جائے گی۔آٹو انڈسٹری کو چھوڑ کر دیگر شعبوں کیلئے ٹیرف 7.4 فیصد مقرر کیا گیا ہے، جو پہلے 7.1 فیصد کا ہدف تھا۔
اس کے علاوہ، اضافی کسٹم ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی، ریگولیٹری ڈیوٹی میں 80 فیصد کمی آئے گی اور کئی مصنوعات پر رعایتیں ختم کی جائیں گی۔
آئی ایم ایف کی ابتدائی تجویز 5 فیصد اوسط ٹیرف کی تھی، لیکن حکومت نے 6 فیصد کا ہدف طے کیا۔اس لیے توقع ہے کہ وفاقی کابینہ جون 2025 تک نئی ٹیرف پالیسی کی منظوری دے گی، جس کا مکمل اطلاق مالی سال 2025-26 کے بجٹ سے ہوگا۔
آئی ایم ایف نےپاکستان کی شرح نمومیں کمی کی پیشگوئی کردی
اپریل 23, 2025امریکی ٹیرف:آئی ایم ایف نےبڑی پیشگوئی کردی
اپریل 23, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔