واشنگٹن ڈی سی میں شدید گرمی، ابراہم لنکن کا مجسمہ پگھل گیا

0
18

سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کا موم سے بنا ایک بڑا مجسمہ شدید گرمی کے باعث پگھل گیا۔

رواں سال فروری میں یہ مجسمہ شمال مغربی واشنگٹن کے ایک ایلیمنٹری سکول میں نصب کیا گیا تھا۔ 6 فٹ کے اس مجسمے کا مجموعی وزن 1360 کلوگرام ہے۔ مجسمے میں سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کو کرسی پر بیٹھے دکھایا گیا تھا۔

مجسمے کے سَر کو پگھلتا ہوا دیکھ کر سکول انتظامیہ نے مزید پگھلنے سے بچانے کیلئے اُسے ہٹا دیا۔ سخت موم کا نقطہ پگھلاؤ بالعموم 60 ڈگری سینٹی گریڈ ہوا کرتا ہے تاہم یہ مجسمہ اس سے کہیں کم گرمی میں یعنی درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے پر پگھل گیا۔

سَر پگھلنے پر مجسمہ بدہیئت ہوگیا جس کے بعد محکمہ ثقافت کی انتظامیہ نے اسے فوری طور پر ہٹایا کیونکہ لوگ اس کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے تھے۔ واشنگٹن ڈی سی کا درجہ حرارت موسمِ گرما کے عہدِ عروج میں بھی 37 سینٹی گریڈ تک نہیں جاتا تاہم اس بار امریکہ میں غیر معمولی گرمی پڑی ہے۔

Leave a reply