
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری،میٹا کی جانب سے ایک اور بہترین فیچر خاموشی سے متعارف کروا دیا گیا۔
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں مسلسل نئے فیچرز کا اضافہ کیا جارہا ہے، تاکہ اس میسجنگ پلیٹ فارم کے استعمال کے تجربے کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔اسی سلسلے میں میٹا کمپنی کی جانب سے گروپ چیٹس کیلئے ایک کارآمد فیچر خاموشی سے متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر سے صارفین کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ کسی گروپ چیٹ میں کتنے افراد ابھی آن لائن ہیں؟ابھی واٹس ایپ میں کسی گروپ چیٹ کو اوپن کیا جائے تو اس پر اوپر مختلف تفصیلات موجود ہوتی ہیں ،جیسے کون ٹائپنگ کر رہا ہے،مگر اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد ایکٹیویٹی سمری کے ساتھ آن لائن کاؤنٹر کو بھی گروپ چیٹ ونڈو کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔
اس آن لائن کاؤنٹر سے صارف کو معلوم ہوگا کہ اس کے ساتھ کتنے افراد گروپ چیٹ میں آن لائن ہیں۔اس تبدیلی کا مقصد گروپ چیٹس کو زیادہ کارآمد بنانا ہے، جبکہ صارفین کو یہ جاننے میں بھی مدد ملے گی کہ کسی گروپ چیٹ میں رابطے کیلئے کونسا وقت بہترین ہوسکتا ہے۔یہ فیچر بس یہ بتاتا ہے کہ کون کون کسی گروپ چیٹ پر آن لائن ہے اور اس کے پاس واٹس ایپ اوپن ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس فیچر میں صارفین کی پرائیویسی سیٹنگز کا خیال رکھا گیا ہے، یعنی اگر کسی فرد نے اپنے آن لائن سٹیٹس کو ہائیڈ کیا ہوا ہے تو وہ اس آن لائن کاؤنٹر پر شو نہیں ہوگا۔یہ فیچر واٹس ایپ کے ایکٹیو گروپس میں زیادہ مددگار ثابت ہوگا۔
ایس سی او نے پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرا دی
مارچ 11, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جواایپ کیس:رجب بٹ اورندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں توسیع
فروری 16, 2026 -
شائقین کرکٹ کیلئےخوشخبری:پی ایس ایل 10ٹرافی کی رونمائی
مارچ 14, 2025 -
چیمپئنزٹرافی:بارش کےباعث پاکستان اوربنگلہ دیش کامیچ منسوخ
فروری 27, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














