ودہولڈنگ ٹیکس،فلورملزکا10جولائی کوہڑتال کااعلان

0
9

ودہولڈنگ ٹیکس کےنفاذکےخلاف فلورملزانڈسٹری نے10جولائی کوملک بھرمیں ہڑتال کااعلان کردیا۔
وفاقی بجٹ منظورہونےکےبعدمہنگائی کاطوفان آناشروع ہوگیا۔بجٹ میں ٹیکسوں کی بھرمارسےعوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونےلگا۔حکومت نےفلورملزاورہول سیلرزپرودہولڈنگ ٹیکس لگادیاہے،جس کےخلاف احتجاج کرتےہوئےفلورملزنے10جولائی سےفلورملزانڈسٹری نے ہڑتال کااعلان کردیاہے۔
ذرائع کےمطابق10جولائی کوہڑتال کی صورت میں ملک بھرکی 1500 فلور ملز بند ہو جائیں گی، پنجاب میں سب سے زیادہ 1100 فلور ملز، کے پی میں 130 فلور ملز، سندھ میں 200 اور بلوچستان میں 70 فلور ملز کو تالا لگ جائے گا، ہڑتال کی صورت میں صوبائی دارالحکومت لاہور کی 100 سے زائد فلور ملز بھی بند ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے دو روز میں حکومت کے ساتھ مذاکرات نہ ہونے پر آٹا ایک بار پھر مہنگا ہونے کا خدشہ ہے، فلور ملز کے ہڑتال پر جانے کی صورت میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 90 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق پنجاب حکومت کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق 10کلوآٹےکاتھیلا900روپےکاہےجبکہ اکثر جگہوں پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 930 سے 950 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، ود ہولڈنگ ٹیکس لگنے سے 10 کلو آٹے کا تھیلا 990 روپے کا ہو جائے گا۔
چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا ہے کہ ٹیکس ختم نہ ہوا تو ملک گیر ہڑتال ہوگی، ہڑتال کی صورت میں فلور ملز کو آف اور آن کرنے میں 5 دن درکار ہیں،11 جولائی کو فلور ملز گندم کی واشنگ بند کر دیں گی، 12 جولائی کو گندم کی پسائی بند کر دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 13 جولائی کو آٹے کی نقل و حمل مکمل طور پر بند کر دی جائے گی، 3 دن کا بیک لاگ پیدا ہونے سے مارکیٹ سے آٹا غائب ہو جائے گا۔

Leave a reply