وزیراعظم شہبازشریف کااوورسیزپاکستانیوں کیلئےعدالتیں قائم کرنےکااعلان

0
10

وزیراعظم شہبازشریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنےکااعلان کردیا۔
اسلام آبادمیں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے کنونشن کی تقریب کاانعقادکیاگیاجس میں وزیراعظم شہبازشریف نےبطورمہمان خصوصی شرکت کی ،آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےخصوصی طورپرتقریب میں شرکت کی۔کانفرنس میں 75ممالک سے اوورسیز پاکستانیوں کے نمائندے شریک ہوئے۔
اسلام آباد میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ میں اوورسیزپاکستانیوں کی قربانی کوسلام پیش کرتاہوں،بڑی تعدادمیں اوورسیزپاکستانی یہاں موجودہیں،اوورسیزپاکستانی ملک سےمحبت کرتےہیں،دنیاکےہرکونےسےاوورسیزپاکستانیزیہاں تشریف لائے،ایک کروڑ سےزائدپاکستانی دوسرےملکوں میں مقیم ہیں،بیرون ملک پاکستانیوں نےمحنت اورلگن سےاپنانام بنایا۔اوورسیزپاکستانی ہمارےسفیراورسروں کےتاج ہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کردی گئیں، حکومت پنجاب اور بلوچستان میں بھی ایسی عدالتیں قائم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کا دل پاکستان کےساتھ دھڑکتا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی محنت سے رزق حلال کما رہے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا فخرہیں۔
شہبازشریف کہناتھاکہ جنرل عاصم منیر کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، آرمی چیف کی زبان پر وہی ہوتا ہے جو ان کے دل میں ہوتا ہے، سب جانتے ہیں دہشت گردوں کو کون فنڈنگ کررہا ہے اور دہشت گردی کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں، 2018 میں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا تھا۔

Leave a reply