وزیراعظم نےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصداضافہ کی منظوری دیدی

0
6

بجٹ 2025-26کےلئے وزیراعظم شہبازشریف نےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصداضافہ کی منظوری دےدی۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منعقدہواجس میں بجٹ 2025-26کےلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6فیصداضافےکومستردکرتےہوئےوزیراعظم نےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصداضافےکی منظوری دی اوروفاقی کابینہ نےریٹائرڈملازمین کی پنشنزمیں7فیصداضافےکی منظوری دی۔
بجٹ دستاویز کو پولیس کی سخت سیکیورٹی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں پہنچا گیا۔
خیال رہے کہ اگلے مالی سال کے لیے تقریباً18 ہزار ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں تقریبا 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوں گے۔
نئے بجٹ میں غیرترقیاتی اخراجات 16 ہزار 286 ارب روپے ہوں گے، جبکہ اگلے سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جو 6 ہزار 501 ارب روپے بنتا ہے۔

Leave a reply