
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا۔
پشاورہائیکورٹ کےجسٹس صاحبزادہ اسداللہ اورجسٹس وقاراحمدپرمشتمل 2رکنی بینچ نےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکی مقدمات تفصیل فراہمی کی درخواست پرسماعت کی ۔وفاقی حکومت کی جانب سےڈپٹی اٹارنی جنرل حضرت سیدجبکہ نیب کی طرف سےپراسیکیوٹرعدالت میں پیش ہوئے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل حضرت سید نےکہاکہ علی امین گنڈاپورپراسلام آباد میں 32جبکہ پنجاب میں33مقدمات درج ہیں۔
جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نےاستفسارکیاکہ کتناوقت لگایا؟ایف آئی آرزدرج کرنےمیں بھی تووقت لگتاہے۔
نیب پراسیکیوٹرنےکہاکہ وزیراعلیٰ کےپی کےخلاف نیب کی ایک انکوائری ہے، پنجاب،بلوچستان اورسندھ کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی۔
پشاورہائیکورٹ نےحکم دیاکہ نیب تفصیلی رپورٹ جمع کرائے۔
بعدازاں پشاورہائیکورٹ نےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکو16جنوری تک حفاظتی ضمانت دےدی اورتمام درج مقدمات میں گرفتارنہ کرنےکاحکم دیا۔
قومی اسمبلی کااجلاس آج طلب،17نکاتی ایجنڈاجاری
فروری 17, 2025ریلوے کی طرف سے مسافروں کیلئے ایک ساتھ دو خوشخبریاں
فروری 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا کھلا ہاتھ ہے،خواجہ آصف
فروری 4, 2025 -
ایپل کا اے آئی فیچرز کیلئے اوپن اے آئی سے اشتراک
جون 12, 2024 -
زمین کے قریب سورج سے 33 گنا بڑا بلیک ہول دریافت
اپریل 20, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔