وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پنجاب فرنزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹر آمد
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو پنجاب فرنزک سائنس ایجنسی کے بارے میں بریفننگ
تفصیلات کے مطابق ڈی جی پنجاب فرنزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد نے افعال کار سے آگاہ کیا, وزیر اعلیٰ مریم نواز کا فرانزک ٹریننگ لیب کو یونیورسٹیوں سے منسلک کرنے کا حکم، نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں میں فرانزک سائنس میں زیر تعلیم طلبہ کی ٹریننگ اور انٹرن شپ کرائی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا فرانزک ٹریننگ لیب کی جلد تکمیل اور بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ڈی جی خان میں ایویڈنس سنٹر فعال کرنے کی ہدایت۔
ڈیپارٹمنٹل لیب کو پی اے ایف ڈی اے کے تحت سنٹر لائز کرنے کا اصولی فیصلہ، پی اے ایف ڈی اے پراجیکٹ کی جلد تکمیل اور فعال کرنے کا حکم، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے،پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کادورہ بھی کیا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے آٹو میٹڈ فنگر پرنٹ سسٹم کا معاینہ کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اسلحہ اور ایمونیشن کی شناخت کےآٹو میٹڈ بیلسٹک سسٹم کا بھی مشاہدہ کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز کو پولی،گراف ایگزامینیشن کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز کو ڈی این اے سیرالوجی میں کروموسوم کی نشاندھی کے طریقہ کار پر بریفننگ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جینٹک اینلائزر مشین کا بھی مشاہدہ کیا۔
فرانزک ایجنسی پورے پاکستان کو خدمات فراہم کر رہی ہے ۔ پنجاب فرنزک سائنس ایجنسی سٹلائٹ سٹیشن کے زریعے کرائم سین مانیٹر کررہی ہے ۔ پنجاب فرنزک سائنس ایجنسی 14-ڈسپلن کے فرانزک ٹیسٹ کررہی ہے ۔ سینٹر پرویز رشید ، سینیئر منسٹر مریم اورنگزیب ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری ، سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام کی شرکت۔
احتجاج کی قیادت کرناوزیراعلیٰ کےپی کیلئے مسئلہ بن گیا
اکتوبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔