وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

0
106

پاکستان ٹوڈے: گزشتہ روز گرانفروشی پر115افراد گرفتار، 25مقدمات درج۔ نرخنامہ کی خلاف ورزی پر سات تنور سر بمہر، 16لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت اجلاس۔ اجلاس میں روٹی کی قیمت میں کمی پر عملدرآمد کا جائزہ۔

چیف سیکرٹری کا روٹی زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم۔ روٹی کی قیمت میں کمی کا مقصد عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے۔ آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی مہنگی فروخت کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

گرانفروشوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ سپیشل برانچ اور اربن یونٹ روٹی کی نئی قیمت کے اطلاق بارے روزانہ رپوٹ بھجوائیں۔ ڈپٹی کمشنرز کو گرانفروشی سے متعلق قیمت پنجاب ایپ پرشکایات کا بر وقت ازالہ یقینی بنانے کی ہدایت۔

سیکرٹری صنعت نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ گذشتہ روز پرائس مجسٹریٹس نے چھ ہزار مقامات کی انسپکشنز کیں۔ چیکنگ کے دوران 638مقامات پر اوورچارجنگ پائی گئی۔

قیمت پنجاب ایپ پر موصول 165شکایات میں سے 153کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری خوراک اور متعلقہ افسران کی شرکت۔ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

Leave a reply