وزیر اعلیٰ کے پی کے تیس مار خان ہے: رانا ثنااللہ خان

0
55

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) علی امین گنڈا پور ہوائی فائرنگ کررہا ہے کرنا کچھ ہی نہیں، کے پی حکومت وہ ہی کرے گی جو وفاق کہے گا۔

تفصیلات کے مطابق اگر پی ٹی آئی سے اسٹیبلشمنٹ بات کرتی ہے تو کرے ہم نے کب روکا ہے، پی ٹی آئی کا جھگڑا شروع سے ہی اسٹیبلشمنٹ سے ہے وہ انہیں کہتے ساتھ دے۔ پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتے تھے جب ان کا اسٹیبلشمنٹ نے ساتھ نہ دیا تو کہنے لگے کہ میر جعفر اور میر صادق ہیں۔

پی ٹی آئی کا جھگڑا یہی ہے اسٹیبلشمنٹ ملکی نظام و سیاست میں مداخلت کرے، عمران خان کی تصویر دیکھ کر لگ رہا ہے جیل میں سب کچھ مل رہا جو ممنوعہ چیز بھی ہے وہ بھی مل رہی ہے

وزیر اعلیٰ کے پی کو کچھ حاصل نہیں ہو رہا لیکن وہ اپنا کام کررہا ہے، وزیر اعلیٰ کے پی بد امنی اور انتشار چاہتا ہے۔ ان کے عزائم پہلے بھی ناکام بنائے اب بھی ناکام بنائیں گے۔

وہ کہتے کے پی میں فارم پینتالیس کی حکومت ہے بتائیں ان کی سوچ کیا ہے، ان کی ایک ہی سوچ ہے گالیاں دیدو الزامات لگا دو، جھوٹ بولو ، پی ٹی آئی نے اپنے ورکروں کو بھی یہ ترغیب دے رکھی ہے کہ جھوٹ بولو اور الزام لگائو۔

Leave a reply