وفاقی تعلیمی اداروں میں عید الفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری ، وفاقی تعلیمی اداروں میں عید اور موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان ، وفاقی حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں میں عید اور موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے 31 مارچ سے 4 اپریل تک بند رہیں گے، اور نیا تعلیمی سیشن 7 اپریل سے شروع ہوگا۔اسلام آباد ماڈل سکولز، کالجز اور وفاقی سرکاری کالجز سمیت تمام وفاقی تعلیمی ادارے ان تعطیلات سے مستفید ہوں گے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک 29 روز کا ہوگا اور 31 مارچ کو عید کے امکانات زیادہ ہیں۔ 30 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔
یہی وجہ ہے وفاقی حکومت نے سوموار 31 مارچ ، یکم اپریل منگل اور دو اپریل بدھ کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
تعلیمی بورڈ کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ، نیا شیڈول جاری
اپریل 23, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔