پاکستانی ایئر پورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب میں اہم پیشرفت

0
70

پاکستان کے فضائی مسافروں کی سہولت اور آمد ورفت۔

ملک کے 3 بڑے ایئر پورٹس پر ای گیٹ نصب کرنے کے حوالے سے پیشرفت ۔ ای گیٹس تنصیب سےمسافروں کو امیگریشن اور بین الاقوامی سفری سہولت میسر آئے گی۔

سول ایسوسی ایشن پاکستان (سی اے اے) کے ذرائع کے مطابق فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے گزشتہ دنوں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ایئر پورٹس کا دورہ کیا اور وہاں موجود سہولتوں کا جائزہ لیا ۔ا س موقع پر ایوی ایشن ڈویژن، سول ایوی ایشن نے غیر ملکی ماہرین کو ای گیٹ سے متعلق بریفنگ دی، سیکرٹری ایوی ایشن ای گیٹ منصوبے کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

ای گیٹ منصوبے کو سیکریٹری ایوی ایشن کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کے مطابق نیو اسلام آباد، علامہ اقبال اور جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹس پر ای گیٹ لگائے جائیں گے۔منصوبے سے متعلق نادرا، ایف آئی اے پاسپورٹ، ایف آئی اے امیگریشن سے تجاویز لی گئیں۔

ای گیٹ کا سسٹم ایف آئی اے امیگریشن آپریٹ کرے گا، مسافر ایئرپورٹ پر داخل ہوتے ہی پاسپورٹ سکین، فیس سکیننگ، بائیو میٹرک کے عمل سے گزریں گے۔ای گیٹ کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مسافروں کو امیگریشن اور بین الاقوامی سفری سہولت میسر ہو گی۔

Leave a reply