پاکستانی دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟

پاکستانی دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟۔ واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 8 ہزار 400 اور اخراج 82 ہزار کیوسک ہے، جبکہ دریائے جہلم میں پانی کی آمد 41 ہزار 900 اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 43 ہزار 900 اور اخراج ایک لاکھ 14 ہزار کیوسک ہے ،جبکہ ہیڈمرالہ پر چناب میں پانی کی آمد 29 ہزار 400 اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے۔اسی طرح دریائے کابل میں پانی کی آمد 39 ہزار 200 اور اخراج 39 ہزار 200 کیوسک ہے۔
ترجمان کے مطابق تربیلا میں پانی کی سطح 1462.48 فٹ، پانی کا ذخیرہ 15 لاکھ 10 ہزار ایکڑ فٹ ہے، جبکہ منگلا میں پانی کی سطح 1143.95فٹ اور پانی کا ذخیرہ 14 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ادھر چشمہ میں آج پانی کی سطح 648.10 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 63 ہزار ایکڑ فٹ ہے، جبکہ منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 32 لاکھ 52 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
موسم خوشگوار ، ابر کرم سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
مئی 14, 2024 -
لاہور:موسلادھاربارش اورژالہ باری،جل تھل ایک ہوگیا
فروری 28, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔