پاکستان میں بارشیں ہی بارشیں، گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

0
34

پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروںمیں بارشیں ہی بارشیں۔ گھنگور گھٹاؤں اوربادلوں نے گرمی کی چھٹی کرا دی۔

محکمہ موسمیات نے یکم جولائی تک مزید بارشوں کی نوید سنا دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر قائد کراچی سے لیکر جنت نظیر کشمیر تک بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں کہیں ہلکی، تو کہیں تیز بارش ہو گی۔ ملک بھر میں جاری پری مون سون بارشوںکے سپیل سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ آج ملک کے زیادہ تر حصوں اور سیاحتی مقامات کا درجہ حرارت کیا ہے؟

Leave a reply