پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی؟رویت ِ ہلال کی تفصیلات جاری

0
52

پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی؟محکمہ موسمیات نے چاند کی تفصیلات جاری کردیں۔محکمہ موسمیات نے پاکستان میں شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو 3 بجکر 58 منٹ پر ہوگی، 30 مارچ کو رویت کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی اور غروب آفتاب کے بعد چاند 70 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا، جبکہ 20 گھنٹے کی عمر کے چاند کو آنکھ سے براہ راست دیکھا جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ 16 سے 18 گھنٹے کی عمر کے چاند کو دوربین سے دیکھاجاسکتا ہے، لہٰذا 30 مارچ کو چاند کا براہ راست آنکھ سے نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

Leave a reply