پاک انگلینڈٹیسٹ سیریز:کامران غلام کی ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری مکمل

0
14

پاک انگلینڈکےدوسرےٹیسٹ میچ کی پہلی اننگزمیں قومی ٹیم کےبلےبازکامران غلام نےٹیسٹ ڈیبیو پر پہلی سنچری مکمل کرلی۔
کامران غلام ڈیبیو پر سنچری بنانے والے پاکستان کے 13ویں جبکہ دنیا کے 116 کھلاڑی بن گئے ،کامران غلام کو بابر اعظم کی جگہ قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ملتان ٹیسٹ میں کامران غلام کو 257 ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیسٹ کیپ دی گئی۔
پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والوں میں خالد عباد اللہ، جاوید میانداد، سلیم ملک، محمد وسیم ،علی نقوی، اظہر محمود شامل ہیں جبکہ یونس خان، توفیق عمر، عابد علی، عمر اکمل، فواد عالم، یاسر حمید نے بھی ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری سکور کر رکھی ہے۔

Leave a reply