پنجاب کی طرح باقی بھی بجلی بلوں میں ریلیف دے سکتے ہیں،عطااللہ

0
10

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نےکہاہےکہ پنجاب اوروفاق حکومت کی طرح باقی حکومتیں بھی بجلی بلوں میں ریلیف دےسکتی ہیں۔
سپیکر ایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس منعقدہوا،اجلاس کاآغازتلاوت قرآن پاک سےکیاگیا۔سپیکرایازصادق نےایم کیوایم کےنومنتخب رکن ڈاکٹرموہن منجانی سےحلف لیا۔حلف برداری کی دوران اپوزیشن اراکین نےشدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔
اجلاس سےاظہارخیال کرتےہوئےوزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ کاکہناتھاکہ آج ملک کے لیے ایک مبارک دن ہے۔ آج ملک میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے۔ملک میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے مہنگائی میں کمی کا وعدہ پورا کر دیا۔
اسمبلی اجلاس کےدوران وقفہ سوالات:
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں نادرا دفاتر نہ ہونے پرمعاملہ زیربحث آیا۔
عطااللہ تارڑ کاکہناتھاکہ جنوبی وزیرستان میں پانچ سنٹرز کام کررہے ہیں برمل اور مکین میں نادرا سنٹرز سیکیورٹی حالات کی وجہ سے نہ کھولے جاسکے ۔تین سنٹرز کھولنے کیلئے اقدامات کریں گے ۔
رہنما تحریک انصاف علی محمدخان نےگلاکیاکہ وزیرداخلہ پتہ نہیں کیوں ایوان میں نہیں آتے۔
علی محمدخان کےسوال کاجواب دیتےہوئے وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکاکہناتھاکہ آج مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے،یہ موجودہ حکومت کی کامیابی کا ثبوت ہے ۔وزیر داخلہ سینیٹ میں باقاعدگی سے آتے ہیں ۔یقین دہانی کراتا ہوں وزیر داخلہ اگلے اجلاس میں موجود ہوں گے۔جس طرح پنجاب اور وفاقی حکومتوں نے بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا باقی حکومتیں بھی دے سکتی تھی۔ پنجاب حکومت نے پنجاب کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کے صارفین کو بھی ریلیف دیا۔ میں مڈل کلاس آدمی ہوں، میرا 60 ہزار روپے بجلی کا بل آیا تھا جو میں نے ادا کر دیا۔

Leave a reply