پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل

0
18

مہنگائی سےپریشان عوام کےلئےخوشخبری،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کےباعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں13سے15روپےتک کمی کاامکان ہے۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
ذرائع کےمطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کےباعث مقامی سطح پرآئندہ پندرہ روزکےلئے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ پیٹرول کی فی لیٹر میں 13سے15 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے تک کی کمی کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدول کے حوالے سے اوگرا اپنی سفارشات تیار کرے گا جس پر وزیراعظم فیصلہ کریں گے اور پھر وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ حکومت نےجنوری کےآخری پندرہ روزکےلئےپیٹرول کی قیمت میں3روپے 47پیسے کااضافہ کیاتھاجبکہ ہائی سپیڈڈیزل 2روپے 61پیسے مہنگا کردیاتھا۔پھرحکومت نے فروری کےپہلے پندرہ روز کے لئےپیٹرول کی قیمت میں ایک روپےفی لیٹرکااضافہ کیا،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔پھرحکومت نےفروری کےآخری 13دنوں کےلئےپیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کیاتھا۔

Leave a reply