پی ایس ایل10:یونائیٹڈنےزلمی کو102رنزسےشکست دیکرمیدان مارلیا

0
17

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)10کےگروپ میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے پشاورزلمی کو102 رنز سے شکست دےکرمیدان مارلیا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےگئےپی ایس ایل10کےپانچویں میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈنےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیاجوکہ کافی فائدہ مند ثابت ہوا،یونائیٹڈنےمقررہ20اوورزمیں 5وکٹوں کےنقصان پر 243 رنز بنائے۔ہدف کےتعاقب میں پشاورزلمی کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 141 رنز بناکرڈھیرہوگئی۔
پشاورزلمی کی اننگز:
پشاورزلمی کی جانب سےمحمدحارث نےجارحانہ اندازاپنایااور87رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے،حسین طلعت 13سکوربناکرآؤٹ ہوئےجبکہ مچل اوون بھی ٹیم کو صرف 10رنزفراہم کرسکے،پھرٹام کوہلر-کیڈمور 8، صائم ایوب 6، محمد علی 3، الزاری جوزف 2، کپتان ومایانازبلےبازبابر اعظم بھی صرف 1سکوربناکرکیچ آؤٹ ہوگئے۔ سفیان مقیم 1 اور جارج لِنڈے بغیرکھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئے۔
اسلام آبادیونائیٹڈکی جانب سےعمادوسیم نے3کھلاڑیوں کوشکارکیاجبکہ کپتان شادات خان اور بین ڈوارسہس نے 2، 2 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا، نسیم شاہ، سعد مسعود اور جیسن ہولڈر نے1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اسلام آبادیونائیٹڈکی اننگز:
اسلام آبادیونائیٹڈکی جانب سےصاحبزادفرحان نےپشاورزلمی کےباولروں پرخوب لاٹھی چارج کیا،اُنہوں نے52گیندوں پر106رنزکی اننگزکھیلی، کولن منرو 40، سلمان آغا 30، اعظم خان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسلام آبادیونائیٹڈکی جانب سےجیسن ہولڈر 20 اور بین ڈوارسہس 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پشاورزلمی کی جانب سے الزاری جوزف اور حسین طلعت نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پشاورزلمی اسکواڈ:
(کپتان)بابر اعظم، صائم ایوب، محمد حارث ، ٹام کوہلر-کیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، جارج لِنڈے، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم اور علی رضاٹیم کاحصہ تھے۔
اسلام آبادیونائیٹڈاسکواڈ:
(کپتان)شاداب خان،آندرے گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان آغا، اعظم خان، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، نسیم شاہ اوربین ڈوارسہس ٹیم میں شامل تھے۔

Leave a reply