
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )10 کے30ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 پچھاڑ دیا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےگئے (پی ایس ایل)کےگروپ میچ میں کراچی کنگزکےکپتان ڈیوڈ وارنر نےٹاس جیت کراسلام آبادیونائیٹڈکوپہلےبیٹنگ کرنے کی دعوت دی جوکہ خاصی مہنگی پڑھ گئی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورزمیں 5 وکٹوں کےنقصان پر 251 رنز بنائے،ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگزکی ٹیم 19 ویں اوور میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پی ایس ایل کا30واں میچ چھاتی کے سرطان سے آگاہی کےدن کےحوالےسے مقررکیا گیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ خصوصی پنک رنگ کی کٹ کے ساتھ میدان میں اُتری جب کہ کراچی کنگز پنک رنگ کی کیپ پہن کر میچ میں شریک ہوئی۔
کراچی کنگزکی اننگز:
کراچی کنگزکی جانب سےاننگزکاآغازکپتان ڈیوڈوارنرنےکیاوہ 43رنزکےساتھ نمایاں رہے۔عباس آفریدی 34بناکرپویلین لوٹےجبکہ ٹِم سائفرٹ 26، رنزبنانےمیں کامیاب ہوئے۔عامرجمال 16سکوربناکروکٹ گنوا بیٹھے۔
کراچی کنگزکی جانب سےعرفان نیازی نے14رنزکی اننگزکھیلی،جیمز ونس 8، محمد نبی 5، سکور کے مہمان ثابت ہوئے۔سعدبیگ بھی 5رنزبنانےمیں کامیاب ہوئےخوشدل شاہ ٹیم کوایک رن فراہم کرسکےجبکہ حسن علی بغیرکھاتہ کھولےپویلین لوٹ گئے۔میر حمزہ 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آبادیونائیٹڈکی جانب سےکپتان شادات خان نے4کھلاڑیوں کوشکار کیا سلمان ارشادنے3کوپویلین کی راہ دکھائی،جبکہ عماد وسیم نے 2 اور سلمان آغا نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اسلام آبادیونائیٹڈکی اننگز:
اسلام آبادیونائیٹڈکی جانب سےاننگزکاآغازاوپنر ایلکس ہیلز اور صاحبزادہ فرحان نے کیادونوں نےٹیم کو شاندا ر آغاز فراہم کیا۔دونوں نےپہلی وکٹ کی شراکت سے153رنزبنائےجبکہ صاحبزادفرحان نے73رنزکی دھواں داراننگزکھیلی اور ایلیکس ہیلز نے صرف 35 گیندوں پر آٹھ چھکے اور چھ چوکے لگاکر 88 رنز بنائے۔
اسلام آبادیونائیٹڈکےکپتان شاداب خان 42 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ سلمان آغا 7 اور رسی وین ڈر ڈوسین 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔حیدر علی 19 اور بین ڈوارشوئس 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹ پر 251 رنز بنائے۔
کراچی کنگزکی جانب سےمیر حمزہ، عامر جمال اورخوشدل شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کوالیفائر ون میں ٹاپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مد مقابل ہوگی جبکہ تیسرے نمبر پر موجود کراچی کنگز ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز کا مقابلہ کرےگی۔
اسلام آبادیونائیٹڈاسکواڈ:
(کپتان) شاداب خان،ایلکس ہیلز، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈر ڈوسن، سلمان علی آغا، حیدر علی، محمد غازی غوری، بین ڈورشوئس، عماد وسیم، سلمان ارشاد اور ٹائمل ملزٹیم کاحصہ تھے۔
کراچی کنگزاسکواڈ:
(کپتان) ڈیوڈ وارنر، ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، سعد بیگ ، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ بھی ٹیم میں شامل تھے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سکولوں میں مفت کھانا پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز
مئی 14, 2024 -
نوازشریف کی بیلاروس کےصدرسےملاقات
نومبر 27, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔