تحریک انصاف اورجمعیت علمااسلام (ف)کےدرمیان رابطہ ایک بارپھرکھٹائی کاشکارہوگیا۔دونوں جماعتوں کی ذیلی کمیٹیوں میں ملاقات نہ ہوسکی۔
ذرائع کےمطابق صدرمملکت آصف علی زرداری کی مولانافضل الرحمان سےملاقات کاجادوچل گیا، تحریک انصاف کی کوششوں کے باوجود جے یو آئی اور پی ٹی آئی کی ذیلی کمیٹیوں کی ملاقات اتوار کو نہ ہوسکی، دونوں جماعتوں کی ذیلی کمیٹیوں نے منگل دوپہر2 بجے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف اورجمعیت علمااسلام (ف)کی پارلیمانی کمیٹیوں کی ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں اسد قیصر کی رہائش گاہ میں ہوگی ،بیرسٹر گوہر، شبلی فراز پی ٹی آئی ،جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری اور کامران مرتضیٰ جے یو آئی کی نمائندگی کریں گے۔
ذرائع کےمطابق ملاقات کاتعین مولانافضل الرحمان سےجےیوآئی کی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات میں طےہوا۔ملاقات میں مولانا عبدالٍغفور حیدری، اسلم غوری اور کامران مرتضیٰ شریک ہوئے۔صدر آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Copyright Pakistan Today. All Rights Reserved. Developed By: ATRG World ©