پی ٹی آئی رہنماشاہ محمودقریشی کی حالت خراب،ہسپتال منتقل

0
4

تحریک انصاف کے اسیر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کے باعث جیل سےلاہور کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔
ان کے وکیل رانا مدثر کے مطابق شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر جیل حکام نے فوری طور پر اُنہیں ہسپتال منتقل کیا۔وکیل نے بتایا کہ پی آئی سی میں شاہ محمود قریشی کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور اسپیشلسٹ ڈاکٹرز ان کا مکمل معائنہ کر رہے ہیں۔
جیل کے ڈاکٹرز نے ابتدائی طور پر شاہ محمود کا چیک اپ کیا جس کے بعد انہیں اسپیشلائزڈ علاج کے لیے پی آئی سی لایا گیا۔
یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی مختلف مقدمات کی بنا پر اس وقت جیل میں قید ہیں۔ ان کی صحت سے متعلق مزید معلومات ٹیسٹ رپورٹس کے بعد سامنے آئیں گی۔
وکیل کے مطابق ان کے علاج اور دیکھ بھال کے لیے قانونی ٹیم رابطے میں ہے۔

Leave a reply