چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز اور سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے بلاول بھٹو زرداری سے تحفظات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے دہشتگردی، قدرتی آفات، غربت اور بیروزگاری سے متاثرہ صوبے کے اربوں روپے کے 91 ترقیاتی منصوبے پی ایس ڈی پی پروگرام سے نکال کر خیبر پختونخواہ کے عوام کو نظر انداز کر دیا ہے۔ محمود خان نے بلاول بھٹو سے گزارش کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بات کرکے اپنا کردار ادا کریں۔
بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعلی محمود خان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے عوام نے اس ملک کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں، ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعلیٰ محمود خان کی صوبے کی تعمیر و ترقی اور امن و امان کی بحالی کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ بلاول بھٹو نے صوبے کی تعمیر و ترقی کا سفر جاری رکھنے کیلئے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے ساتھ صوبے میں اتحاد کی خواہش کا اظہار کیا۔
سابق وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، سیاسی رابطے قائم رکھنے پر یقین رکھتے ہیں۔ پارٹی کی دیگر قیادت سے مشورے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جاسکے گا۔
ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔