پی ٹی آئی کااحتجاج،بیرسٹرگوہرکی عمران خان سےملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی

تحریک انصاف کےاحتجاج کےدوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکی عمران خان کےساتھ اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پرآگئی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کےساتھ اڈیالہ جیل میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہراورمشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹر سیف نےاہم ملاقات کی،ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی۔
ملاقات کےبعدچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ میری بانی پی ٹی ائی سے اہم ملاقات ہوئی ہے،عمران خان کی احتجاج کی کال فائنل ہے اور احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے۔
مذاکرات سے متعلق سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا جی اس پر آپ کو ان شاء اللہ بتائیں گے، مذاکرات چل رہے ہیں۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی کال پر احتجاج کیا جا رہا ہے، عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دی تھی۔
تحریک انصاف کا قافلہ گزشتہ روز صوابی سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی قیادت میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا تھا، پی ٹی آئی کے قافلے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
مارچ 22, 2025جوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب
مارچ 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔