پی ٹی آئی کااحتجاج:بیرسٹرگوہر،سلمان اکرم راجہ گرفتار

0
5

راولپنڈی میں تحریک انصاف کااحتجاج،پولیس نےچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اورسلمان اکرم راجہ کوگرفتارکرلیا۔
ذرائع کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو ایچ 13 کے پاس سے گرفتار کیاگیا۔بیرسٹرگوہراورسلمان اکرم راجہ ایچ تیرہ سے راولپنڈی جا رہے تھے۔ تاہم کچھ دیربعد پولیس ٹیم نے بیرسٹر گوہر خان کو چھوڑ دیا۔
بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ ہمیں پولیس نے ایچ 13 سے گرفتار کیا، میرے ساتھ سلمان اکرم راجہ بھی تھے، ابھی ہمیں کہاگیاہےکہ راولپنڈی کے بجائے واپس چلے جائیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکاکہناتھاکہ سلمان اکرم راجہ اور میری بحث کے بعد پولیس نے مجھے واپس بھجا، سلمان اکرم راجہ پولیس کی تحویل میں ہیں ہمیں راولپنڈی جانے نہیں دیا جا رہا۔

Leave a reply