چار سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

0
32

اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ضمانت خارج کردی

متاثرہ چار سالہ بچہ والد کے ساتھ اپنے وکیل سردار مرتضیٰ کے ساتھ عدالت پیش، بچے سے زیادتی کی ڈی این اے رپورٹ اچکی ہے جو کہ نیگیٹو ہے،

چار سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کی میڈیکل رپورٹ عدالت پیش، زیادتی کے اس کیس میں ان دفعات کے تحت سزا کیا بنتی ہے؟ عدالت کا استفسار

ایف آئی آر میں لگائے گئے دفعات کے تحت سزائے موت کی سزا ہے، اس کیس میں دو مرتبہ چالان جمع کردیا ہے جبکہ 13 گواہان بھی ہیں۔

تیرہ گواہوں کو کیس میں شامل کرنے کا کس نے کہا ہے؟ عدالت کا تفتیشی سے استفسار ،یہ معاملہ اصل میں خاندانی لڑائی کا ہے، ملزم اور متاثرہ بچہ کزنز ہیں، اگر چار سال کا بچہ بیان دے رہا ہے تو کچھ تو ہوگا ناں، جسٹس طارق محمود جہانگیری

عدالت نے ملزم ساجد خان کی درخواست ضمانت خارج کردی، سیشن کورٹ سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

مصنف

Leave a reply