انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈمیٹنگ کااہم اجلاس آج شام کومتوقع ہےجس میں چیمپئنزٹرافی کےشیڈول سےمتعلق فیصلےکیاجانےکاامکان ہےاجلاس میں شرکت کےلئےچیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچ چکےہیں۔
ذرائع کےمطابق جےشاہ کوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کاعہدہ سنبھالنےکےبعداستقبالیہ دیاجارہاہے،جس میں شرکت کےلئےچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی بھی دبئی پہنچ چکےہیں۔
ذرائع کےمطابق آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے بڑے فیصلے کا امکان ہے۔ بورڈ میٹنگ سے قبل کرکٹ کونسل کی براڈ کاسٹرز کے ساتھ میٹنگز بھی جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی اصولی مؤقف پر قائم ہیں اور نئے فارمولے کو مسترد کیا گیا تو پی سی بی سخت اقدام اٹھاسکتا ہے جب کہ بورڈ تنازع کے حل کے لیے قانونی آپشن پر غور کررہا ہے۔
چیمپئنزٹرافی سےقبل بھارت کاپروپیگنڈاایک بارپھرناکام
جنوری 22, 2025چیمپئنزٹرافی،قومی اسکواڈ کےممکنہ نام سامنےآگئے
جنوری 21, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بشریٰ بی بی کو مرچوں والا کھانا دیا گیا:نعیم پنجوتھا
فروری 22, 2024 -
آلودہ ترین شہروں میں لاہورآج کونسےنمبرپر؟
نومبر 18, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔