
چیٹ جی پی ٹی پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش،معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی پہلی خود مختار اے آئی اسسٹنٹ ایپ لانچ کر دی۔
میٹا نے یہ نئی خود مختار اے آئی اسسٹنٹ ایپ اوپن اے آئی کے عالمی شہرت یافتہ اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش میں لانچ کی ہے۔
اس حوالے سے میٹا کے سی ای او اور بانی مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ اب ایک ارب لوگ ہماری ایپس میں میٹا اے آئی کا استعمال کر رہے ہیں، اس لیے ہم نے ایک نئی خود مختار میٹا اے آئی ایپ بنائی ہے، اس نئی ایپ کو صارفین کے ذاتی اے آئی کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، اس لیے ایپ تک گفتگو کے ذریعے رسائی حاصل کی جائے گی، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اگر صارفین چاہیں تو میٹا اے آئی کو اپنے بارے میں اور اپنے پیاروں کے بارے میں بہت کچھ بتانے کے قابل ہوجائیں گے۔
کمپنی کے سوشل میڈیا ڈی این اے کو اپناتے ہوئے اس ایپ میں ایک سوشل فیڈ بھی متعارف کروائی گئی ہے، جس کے ذریعے صارفین وہ تمام پوسٹس دیکھ سکیں گے، جنہیں دوسرے صارفین نے میٹا اے آئی ایپ کی مدد سے بنایا ہو۔
مارک زکربرگ کے مطابق اس نئی اے آئی ایپ کے ذریعے صارفین میٹا گلاسز اور مستقبل میں لانچ ہونے والے ہمارے دیگر اے آئی ڈیوائسز کو بھی چلا سکیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا سندھ اسمبلی میں خطاب
مئی 21, 2024 -
لاہور پریس کلب انتخابات:جرنلسٹ پروگریسیو پینل کامیاب
دسمبر 30, 2024 -
ماہ رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ سے ہوگا
مارچ 7, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔