ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بازیابی کیس میں عدالت نےسی پی اوکاجمع کروایاگیاجواب غیرتسلی بخش قراردےدیا۔
لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں لاپتاڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمداکرم کےحواسےدائردرخواست پرسماعت ہوئی۔
حکومت کی طرف سےاسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل جبکہ پٹیشنز کی طرف سےوکیل ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئیں۔
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے سی پی او راولپنڈی کا جواب عدالت میں جمع کروایا گیا ۔
جس میں کہا گیا کہ سی پی او راولپنڈی نے مختلف اداروں اور چاروں صوبوں کی پولیس کو خطوط بجھوائے ہیں جس میں لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئی ہیں، محمد اکرم کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں۔
عدالت نے سی پی او راولپنڈی کاجواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا اور انہیں آئندہ سماعت پر عدالت طلب کرلیا۔
سماعت کے دوران پٹیشن کے قابل سماعت ہونے پر پٹیشنز کی وکیل ایمان مزاری نے دلائل دیتے ہو کہا کہ ایف آئی آر ہماری پٹیشن کی سماعت کے بعد درج ہوئی ہے لہٰذا یہ پٹیشن قابل سماعت ہے۔
عدالت نے پٹیشن پر مزید سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی۔