ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کا یومِ تکبیر کے موقع پر بیان

0
25

پاکستان ٹوڈے: یوم تکبیر پر پوری قوم کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ 

تفصیلات کے مطابق یوم تکبیر پاکستانی قوم کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔ آج کے دن پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنا۔ یوم تکبیر سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے۔

اس دن محمد نواز شریف نے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنایا۔ محمد نواز شریف کی جرات مندانہ قیادت میں پاکستان دشمن قوتوں کے خلاف کھڑا ہوا۔ پاک فوج کے افسروں ،جوانوں اور جوہری پروگرام کے تمام ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ۔

یوم تکبیر علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا ثبوت ہے۔ پاک فوج کے جوانوں اور آرمی افسران کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے شہداء ہمارا فخر اور شہداء کی یادگاریں ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔

Leave a reply