کارکنوں کی حفاظت،صحت اورعزت کویقینی بنائیں،وزیراعظم

0
21

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ ضروری ہےکارکنوں کی حفاظت ،صحت  اور عزت کویقینی بنائیں۔
’’کام کرنےکےمقامات پرحفاظت اورصحت‘‘کےعالمی دن پراپنےپیغام میں وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ بیماریوں کی روک تھام اورکارکنوں کی فلاح وبہبودکیلئےبین الاقوامی برادری کےساتھ ہیں،پاکستان سمیت دنیابھرمیں کام کی جگہوں پرڈیجیٹل سسٹمزاپنایاجارہاہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ضروری ہےکارکنوں کی حفاظت،صحت اورعزت کویقینی بنائیں ،تکنیکی ترقی کے باعث ہمیں بہتر سمارٹ اورقابل بھروسہ آلات دستیاب ہیں، حکومت ایسےفریم ورک کومضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہےجوکارکنوں کےحقوق کا تحفظ کرسکے،تمام اسٹیک ہولڈربشمول کارکنوں ،پالیسی سازوں اور اختراع کاروں کےاہم کردارکاذکرکرتاہوں۔

Leave a reply