کراچی:سردی کا 43 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

0
43

پاکستان ٹوڈے‘ کے مطابق کراچی میں حالیہ بارش نے مارچ میں جنوری کا احساس دلا دیا، دن بھر ٹھنڈی ہواؤں کا راج رہا، جس کے بعد لوگوں نے گرم کپڑے واپس نکال لیے۔

بارش نے سردی میں اضافہ تو کیا ساتھ ہی تینتالیس سالہ سردی کا ریکارڈ ہی توڑ دیا، مارچ میں تینتالیس سال پہلے انیس ڈگری کی ریکارڈ سردی پڑی تھی جو ٹوٹ گیا، کراچی میں پارہ تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ24 گھنٹےمیں موسم خشک،سرداورمطلع صاف رہےگا، کم سے کم درجہ حرارت 11.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ سردی کی لہر مزید دو دن برقرار رہے گی، جس کے باعث پارہ مزید گرنے کا امکان ہے، مارچ 1979 میں کراچی کا درجہ حرارت سات ڈگری تک گرا تھا۔

دوسری جانب بارش اور برفباری نے کوئٹہ میں سردی شدید بڑھا دی ہے، پارہ منفی پانچ ریکارڈ ہوا جبکہ زیارت اور قلات میں منفی سات ہوگیا۔۔

موسمیاتی تبدیلی کےاثرات جاری ہیں، کرک میں بھی مارچ میں تاریخ کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی ہے

Leave a reply