گوگل نے جیمنا ئی لائیو فیچر صارفین کو مفت متعارف کرا دیا

0
13

گوگل کی طرف سے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے جیمنائی لائیو نامی سروس تمام اینڈرائیڈ صارفین کیلئے متعارف کرا دی۔
کمپنی کے مطابق جیمنائی ایپ میں جیمنائی لائیو پر نظر رکھیں اور اس کی مدد سے نئے موضوعات یا خیالات کی کھوج کریں۔جیمنائی لائیو سروس گوگل آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سروس سے رئیل ٹائم بات کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔یہ سروس پہلے سبسکرپشن پروگرام کے صارفین کو دستیاب تھی، مگر اب اس تک تمام صارفین کو مفت رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ فیچر جیمنائی ایپ سے مختلف ہے ،جس میں نئی تفصیلات کی وضاحت اور دیگر چیزوں کو دیکھنا ممکن ہے۔جیمنائی لائیو کا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے دستیاب جیمنائی ایپ میں دیا جا رہا ہے۔فی الحال اینڈرائیڈ فونز میں اسے انگلش میں استعمال کرنا ممکن ہے، مگر جلد دیگر زبانوں کی سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔
گوگل کے بقول جیمنائی لائیو کا انگلش زبان میں اینڈرائیڈ صارفین کیلئے متعارف کرایا جا رہا ہے اور اب اسے مفت استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

Leave a reply