گوگل کی طرف سےاینڈرائیڈ فونز کیلئے بہترین سکیورٹی فیچر متعارف

0
37

گوگل نےاینڈرائیڈ فونز کیلئے بہترین سکیورٹی فیچر متعارف کروا دیا۔3 دن تک ڈیوائس کو استعمال نہ کرنے پر اب اینڈرائیڈ فونز خودکار طور پر ری سٹارٹ ہو جائیں گے۔
اس کے بعد ڈیوائس کو اوپن کرنے کیلئے پاس کوڈ کو ری انٹر کرنا ہوگا۔یہ نیا فیچر اپریل 2025 کیلئے گوگل سسٹمز اپ ڈیٹس کا حصہ ہے ،جس کا مقصد صارفین کے ڈیٹا کو اس وقت زیادہ بہتر تحفظ فراہم کرنا ہے، جب آپ ڈیوائس کو استعمال نہ کر رہے ہوں۔اس خودکار ری سٹارٹ سے فون کو پاور آف کیے بغیر ڈیٹا کو محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی، کیونکہ ایسا بیشتر افراد کرتے ہیں ،جن کے پاس ایک سے زیادہ فون ہوتے ہیں اور وہ دوسرے فون کو بند کرکے رکھ دیتے ہیں۔
اس نئے سکیورٹی فیچر کے ساتھ گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ فونز کیلئے چند دیگر اپ ڈیٹس بھی کی گئی ہیں۔ان میں سے ایک فیچر صارفین کو کوئیک شیئر ٹرانسفر کو قبول کرنے سے قبل مواد کے پریویو کی سہولت فراہم کرے گا،اسی طرح صارفین یوز ایج اور ڈائیگناسٹکس کے نئے اپ ڈیٹ یوزر انٹرفیس کو دیکھ سکیں گے۔اس سےپرانی ڈیوائسز سے نئے فون میں ڈیٹا ٹرانسفر کا عمل زیادہ آسان ہو جائے گا۔

Leave a reply