امریکا میں الیکشن قریب آتے ہی امیدواروں کے درمیاں بیانیے کی جنگ جاری ہے ، امریکی تاریخ پہلی بار حاضرین کے بغیر مباحثے میں امریکی صدر اور سابق صدر نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات کی بارش کر دی
ڈیموکریٹک پارٹی کے اُمیدوار موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ری پبلکن پارٹی کے اُمیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ ہوا
مباحثے کے آغاز میں ہی امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ پر معیشت خراب کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ میں نے صدارت سنبھالی تو معیشت بہت خراب تھی۔بائیڈن نے وعدہ کیا کہ میں جیت کرملازمتوں میں اضا فہ کروں گا اور ،گھروں کی خریداری آسانی پیدا کروں گا،
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے دور میں معیشت کی جو حالت تھی اُس کی دنیا نے تعریف کی، ہم نے جس طرح کووڈ کو سنبھالاہمیں اُس کا کریڈٹ نہیں دیا گیا۔اپنی معاشی پالیسی پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کمپنیوں اور امیروں کو ٹیکس چھوٹ دینے سے مزید نوکریاں پیدا ہوں گی، اور اُس کا فائدہ نچلے طبقے تک جائے گا۔ ہم تیسری دنیا کا ملک بن گئے ہیں۔
صدر جو بائیڈن نے امیگریشن کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امیگریشن کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ایسا قانون بنایا جس سے تارکین وطن کی تعداد میں 40 فیصد کمی ہوئی، اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ میرے دور میں امریکی سرحدیں تاریخ میں سب سے محفوظ تھیں، بائیڈن کے دور میں سب سے زیادہ جرائم پیشہ افراد اور دہشتگرد امریکا میں داخل ہوئے۔
اپنی خارجہ پالیسی سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر آج امریکا میں ایسا صدر ہوتا جس کی دنیا میں عزت ہوتی، تو روسی صدر پیوٹن کبھی یوکرین پر حملہ نہ کرتا۔ٹرمپ نے کہا کہ اگر میں صدر ہوتا تو حماس کبھی بھی اسرائیل پر حملہ نہ کرتی، میں بھی افغانستان سے انخلا کر رہا تھا، لیکن جس طرح بائیڈن نے کیا وہ امریکی تاریخ کا شرمندہ ترین واقعہ تھا۔
صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کے ہمارے منصوبے کو عالمی حمایت حاصل ہے، ہم حماس کو اسامہ بن لادن کی طرح ختم کر دیں گے۔
انہو ں نے کہا کہ امریکا اسرائیل کی امداد کرنے والا سب سے بڑ املک ہے، ہم یہ سلسلہ جاری رکھیں گے، ٹرمپ وہ شخص ہے جو نیٹو سے نکلنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات رواں برس 5 نومبر کو ہوں گے۔
ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اونٹوں کا عالمی دن 22 جون کو ہی کیوں منایا جاتا ہے؟
جون 22, 2024 -
بادل برسیں گے یا سورج آنکھیں دکھائے گا؟
مئی 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔