ہیلتھ کارڈ ری لانچنگ کی منظوری پر وزیراعلی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

0
64

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

یہ ایوان مریم نواز شریف کو ہیلتھ کارڈ پروگرام کی منظوری دینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے، پنجاب حکومت ہیلتھ کارڈ پروگرام کو آسان اور قابل عمل بنائے گی، ہیلتھ کارڈ پروگرام میاں نواز شریف کا پروجیکٹ ہے،

جس پر ماضی کی حکومت نے اپنی تختی لگائی، وزیراعلی پنجاب مریم نواز ہیلتھ کارڈ کو مزید بہتر اور موثر بنائیں گی، پنجاب کے تمام اضلاع میں ہیلتھ کارڈ کے ذریعے لوگوں کا مفت علاج یقینی بنانا جائے گا۔

تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی مریم نواز کا قابل ستائش کارنامہ ہے۔

Leave a reply