ہیپاٹائٹس سی پاکستان میں تیزی سےپھیل رہاہے،وزیراعظم شہبازشریف

0
27

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ ہیپاٹائٹس سی پاکستان میں تیزی سےپھیل رہاہے۔
اسلام آبادمیں جی بی پائلٹ پراجیکٹ برائےقومی انسدادہیپاٹائٹس سی پروگرام کی کامیابی پرتقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ ہیپاٹائٹس سی سےمتعلق ذمہ داری جی بی حکومت نےسنبھالی ہے،وفاقی حکومت نےجی بی میں ہیپاٹائٹس سی کےخاتمےکےاقدامات کئےہیں،ہیپاٹائٹس سی کے خاتمےکےلئےاقدامات پرمبارکبادپیش کرتاہوں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہیپاٹائٹس سی پاکستان میں تیزی سےپھیل رہاہے،وزیراعلیٰ مریم نوازپنجاب میں ہیپاٹائٹس سی کےخاتمےکاپروگرام احسن طریقےسےچلارہی ہیں،پنجاب میں پی کےایل آئی میں ہیپاٹائٹس کاپہلایونٹ بنایاگیا تھا، اس کے بعدپورےپنجاب میں سیٹلائٹ یونٹ بنائےگئے،ہماری حکومت ختم کی گئی دوسری حکومت نےپروگرام کاخاتمہ کردیا،گلگت بلتستان سےہیپاٹائٹس سی کامکمل خاتمہ کریں گے۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ اسلام آبادمیں جناح میڈیکل سینٹرکاافتتاح کررہےہیں ،پی کےایل آئی سب کی مشترکہ کاوشوں سےبناتھا،اب انشااللہ جناح میڈیکل سینٹرکو تیزی سےآگےلیکرجارہےہیں،جناح میڈیکل سینٹرکی پلاننگ کاکام مکمل ہوچکا ہے،آپ سب پاکستان کےہیروزہیں شاندارکام سرانجام دے رہے ہیں،انشااللہ گلگت بلتستان میں ہیپاٹائٹس سی کاخاتمہ ہوجائےگا،ہم اس پروگرام کوپورے پاکستان میں پرموٹ کرینگے۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ ہمارےوزیرصحت کراچی کےمیئر رہےہیں ،جب یہ میئرتھےہم جلاوطنی میں تھے،جلاوطنی میں مصطفیٰ کمال کےکارنامے پڑھتے تھے، یہی وجہ ہےکہ میں نےمصطفیٰ کمال کو وزیرصحت بنایاہے،امیدہےکہ مصطفیٰ کمال کی محنت سےیہ خواب شرمندہ تعبیرہوگا۔

Leave a reply