190ملین پاؤنڈریفرنس میں اہم پیشرفت

0
15

190ملین پاؤنڈریفرنس میں تفتیشی افسرپرجرح مکمل کرلی گئی۔
اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نےکی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت پیش کیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل ظہیر عباس چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔
وکلا صفائی کی جانب سے کیس کی تفتیشی افیسر میاں عمر ندیم پر جرح کی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل ظہیر عباس چودھری نے کیس کے تفتیشی افیسر پر جرح مکمل کر لی۔
وکلاصفائی نےاستدعاکی کہ کیس کی آئندہ سماعت 26 ستمبر کے بعد مقرر کی جائے۔
نیب پراسیکوٹرنےکہاکہ 21 سماعتوں سے کیس کے تفتیشی افیسر پیش ہورہے ہیں مگر جرح مکمل نہیں کی جارہی۔ بشریٰ بی بی کے وکیل بھی آج ہی کیس کے تفتیشی افیسر پر جرح شروع کریں۔
عدالت نے وکلا صفائی کی 26 ستمبر کے بعد کیس کی سماعت کی استدعا مسترد کر دی۔
عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
کل سے بشری بی بی کے وکیل عثمان گل کیس کے تفتیشی افیسر پر جرح کا آغاز کریں گے۔

Leave a reply