6 جون تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔

0
22

پاکستان ٹوڈے:نجاب کے بیشتراضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کی تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ،مری ،گلیات،اٹک چکوال جہلم اور منڈی بہاوالدین میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ گجرات ،گجرانوالہ ،حافظآباد،سیالکوٹ،نارروال،خوشاب،سرگودھا اور میانوالی میں بارشوں کے امکانات ہیں ۔ لاہور ،قصور ،اوکاڑہ،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں بھی بارش اور طوفان کی پیشگوئی ہے۔

پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیا ہے ۔

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ واسا پنجاب پولس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ۔ آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ۔ ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Leave a reply