دوران شوٹنگ حبابخاری کوحقیقت میں تھپڑ مارا ،صبا حمید نے راز سے پردا اٹھا دیا

پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ صباحمیدکاکہناہےکہ ایک ڈرامےکی شوٹنگ کےدوران اداکارہ حبا بخاری کوحقیقت میں تھپڑماراتھا۔
حال ہی میں سینئراداکارہ صباحمیدنےنجی چینل کےپروگرام میں بطورمہمان شرکت کی۔جہاں پراُنہوں نے کیرئیرسمیت نجی زندگی کےبارےمیں تفصیلی گفتگوکی۔ اس دوران میزبان نےاداکارہ سےسوال وجواب کاسلسلہ شروع کیاتوسکرین پرصباحمیدکےمشہورڈراموں کےکلپ آن کیےگئے۔
صبا حمید نے اپنےایک ڈرامےکی شوٹنگ کےدوران کاواقعہ بتاتےہوئےانکشاف کیاکہ ڈرامےمیں بیٹی کا کرداراداکرنےوالی حبابخاری کوتھپڑمارنےکاسین ریکارڈکرناتھا۔
سینئر اداکارہ نے کہا کہ میں ڈرامے میں شوٹنگ کے دوران چیٹیگ (cheating) کرنے میں ماہر ہوں لیکن ڈائریکٹر کی جانب سے مجھے بہت زور دیا گیا کہ انہیں تھپڑ مارنے کا سین حقیقت میں کرنا ہے، تو پھر میں نے سچ میں ہی تھپڑ مار دیا جو حبا بخاری کو زور سے لگا اور بعد میں معافی بھی مانگی۔















